درخواست کے باوجود بشریٰ بی بی کا پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔
بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو چکر آنے اور سر میں درد رہنے کی شکایت کرتے ہوئے طبی معائنے کی استدعا کی تھی۔جس کے بعد پمز اسپتال کی ڈاکٹرز کی ٹیم بشریٰ بی بی سے ملنے اور ان کا معائنہ کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم بشریٰ بی بی نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔ مریضہ کے انکار پر پمز اسپتال کی 4 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم بشریٰ بی بی کا معائنہ کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر