دیگر ممالک بھی دفاعی معاہدےکا حصہ بننےکی خواہش رکھتے ہیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ دیگر ممالک بھی دفاعی معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پاگیا، اس میں کئی ماہ لگے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلاضابطہ طورپر ہمیشہ سے موجود تھا۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتےہیں، اس بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونےکے لیے تیار ہوتا ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پرپابندیوں کے بعد سعودی حمایت بہت اہم تھی۔خیال رہےکہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی کہنا تھاکہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی بھی ایک ملک پر کہیں سے بھی حملہ ہوا تو یہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور ہوگا اور مل کر اس کا جواب دیا جائے گا۔خوجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر