چین میں الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ نظام تیزی سے پھیلنے لگا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز) کے لئے چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے نے تیزی سے ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا ہے اور اگست کے آخر تک ملک بھر میں چارجنگ سہولیات کی مجموعی تعداد تقریباً 1 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 53.5 فیصد زائد ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق عوامی ای وی چارجنگ سہولیات کی تعداد تقریباً 43 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 37.8 فیصد اضافہ ہوا ہےان کی مجموعی بجلی کی صلاحیت تقریباً 19 کروڑ60 لاکھ کلو واٹ تک جا پہنچی ہے۔
نجی چارجنگ سہولیات میں اس سے بھی زیادہ تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جن کی تعداد بڑھ کر 1 کروڑ 30 لاکھ 30 ہزار یونٹس ہو گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 59.6 فیصد اضافہ ہے۔
چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کی یہ تیز رفتار ترقی چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کی مسلسل بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہے جنوری سے اگست کے دوران این ای ویز کی پیداوار اور فروخت دونوں میں دوہرے ہندسوں میں اضافہ ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصےمیں این ای وی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 37.3 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 96 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ فروخت 36.7 فیصد بڑھ کر تقریباً 96 لاکھ 20 ہزار یونٹس ہو گئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر