وہاڑی میں وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائیاں، غیر قانونی شکار اور پرندوں کی اسمگلنگ ناکام، گرفتاریاں اور جرمانے

وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) ڈی جی وائلڈ لائف رینجر پنجاب مبین الٰہی کی ہدایات پر وائلڈ لائف رینجر ضلع وہاڑی کی ٹیم کی تین مختلف علاقوں میں کاروائیاں، پہلی کاروائی ہیڈ اسلام کے مقام پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مہر کلیم سرفراز نے عملہ کے ساتھ کی ایک مسافر بس کی چیکنگ کے دوران ایک بند کریٹ سبز طوطوں کا برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لیکر چڑیا گھر وہاڑی میں منتقل کردیا جبکہ نامعلوم ملزم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی، دوسری کاروائی میں بٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے لگائے گئے تین جال اسپیکر اور بیڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں، جبکہ تیسری کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر رتہ ٹبہ کے قریب رضوان اللہ ولد محمد شمعون کو ائیرگن سے ناجائز شکار فاختہ کرتے ہوئے سینئر وائلڈ لائف رینجر رحمٰن اور سینئر وائلڈ لائف رینجر محمد جاوید نے ائیرگن سمیت گرفتار کرکے اس کو 20 ہزار روپے محکمانہ جرمانہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر وہاڑی مہر کلیم سرفراز کا کہنا تھا کہ پرندوں کا غیر قانونی شکار اور غیر قانونی خریدو فروخت کرنے والوں کیخلاف خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر