پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا افتتاح غلط بیانی، پروپیگنڈے کا موثر جواب دینا ہے ، شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن میں قائم کردہ انگریزی چینل پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا افتتاح کردیا۔بدھ کووزیراعظم نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تختی کی نقاب کشائی کی اور باقاعدہ نشریات کے آغاز کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات عطاﷲتارڑ اورسیکرٹری اطلاعات عنبرین جان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا بیرونی بیانیے کی جنگ میں ا ن کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ ڈیجیٹل چینل کے آغاز کا بنیادی مقصدپاکستان کے بارے میں ہونے والی غلط بیانی اور پروپیگنڈے کا موثر جواب دینا ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کرایا۔ شہباز شریف نے انٹرویو میں کہا حکومت باعزت روزگار اور جدید فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے ذریعہ نوجوانوں کو چیلنج سے معاشی مواقع میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ،سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنج کا مقابلہ مشترکہ کوششوں کے ساتھ کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر