اقتصادی رابطہ کمیٹی ،ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی،کورونا ریلیف اقدامات کیلئے وزارت خزانہ کی 52 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا، کمیٹی نے اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کے لئے وزارت تجارت کو مزید ہدایات جاری کردیں، وزارت تجارت کو ہدایت کی گئی کہ اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک اگلے اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جائے۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ریلیف اقدامات کے لئے وزارت خزانہ کی 52 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی، کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی، چینی کی درآمد سرکاری گوداموں میں ذخیرے کے لئے کی جارہی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی امدادی قیمت کا تعین کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی، کمیٹی میں وزیر خزانہ، وزیر قومی تحفظ خوراک اور مشیر تجارت شامل ہوں گے، کمیٹی کپاس کی امدادی قیمت کے حوالیسے حتمی فیصلہ کرے گی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر