مریم نواز سے رانا تنویر کی ملاقات، گندم پالیسی پر مشاورت

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لئے صوبوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار اورنیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی سیلاب متاثرین کے لئے انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔ باہمی ملاقات میں ویٹ پالیسی پر مفصل تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے بعد اگلے سال کے لئے گندم کے سٹریٹجک ذخائر بہتر کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ سٹریٹجی اور روڈ میپ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔دریں اثنائوزیراعلیٰ مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے اوزون ہماری ماحولیا ت کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے ۔اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسل نو کے مستقبل کے لئے خطر ات ہیں ۔موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دئیے ، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے ۔اوزون پرو ٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنا نے میں ہاتھ بٹائیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر