2 ارب لوگوں کی نظریں اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہوگا: اسحاق ڈار

دوحہ(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے دنیا کے 2 ارب لوگوں کی نظریں قطر میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسرائیل کیخلاف واضح روڈ میپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہوگا۔
اسرائیل کی جانب سے 9 ستمبر کو قطر پر کیے گئے حملے کے بعد عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو رہا ہے، سربراہی اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کی مذمت کے ساتھ مستقبل میں اسرائیل کی جانب سے اس طرح کے حملے روکنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف بھی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ گزشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر اور خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملوں کی بھرپور مذمت کی تھی۔اسرائیلی عزائم پر نظر رکھنے اور مربوط اقدامات کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنائی جائے: پاکستان کی تجویزاسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے اسرائیلی عزائم کی نگرانی کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی تھی۔اب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ 2 ارب لوگوں کی نظریں اس سمٹ پر ہیں، اگر محض سخت تقاریر ہوئیں اور کوئی واضح روڈ میپ نہ دیا گیا تو یہ افسوسناک ہوگا، 2ارب لوگ یہ جاننے کے لیے منتظر ہیں کہ اس سمٹ سے کیا نکلتا ہے۔اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ پاکستان بطور ایٹمی طاقت اس معاملے پر کہاں کھڑا ہو گا؟ اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ پاکستان بلاشبہ اُمت مسلمہ کےساتھ کھڑا ہوگا اور اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا۔دوحہ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی اور دونوں وزرائے خارجہ نے مسلم امہ کے مشترکہ مؤقف کیلئے او آئی سی اور عرب لیگ کے کردار پر زور دیا۔سحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، مصری ہم منصب بدرعبداللطیف، ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن اور بنگلادیشی مشیر خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کی اور اسرائیلی حملوں کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات میں فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر