بلوچستان میں مچھلی کھانے سے متعدد پالتو جانور ہلاک، آخر معاملہ کیا ہے؟

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے علاقے کیچ میں مچھلی کھانے سے متعدد پالتو جانور ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع ضلع گوادر سے مکران بھر میں ترسیل ہونے والی مچھلیوں میں چھوٹے سائز کی مچھلی کاشُک یا کےٹو بھی شامل ہوتی ہے، گزشتہ دنوں اس مچھلی کے پیٹ کو صاف کرنے کے بعد اس کی آنتیں مرغیوں اور بلیوں کو دی گئیں ۔علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ مچھلی سمندری آلودگی کی وجہ سے جانوروں کی ہلاکت کا باعث بن رہی ہے، مچھلی پالتو مرغیوں، بلیوں اور کتوں نے کھائی جس کے بعد وہ طور پر فوری ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ گوادر کا پانی آلودہ نہیں، اس لیے مچھلیاں زہریلی نہیں ہو سکتیں، تاہم بعض اوقات مچھلیاں نقصاندہ کائی کھانے کے بعد زہریلی ہو سکتی ہیں، ممکمنہ طور پر جانوروں کی ہلاکت کی وجہ بھی یہی ہو سکتی ہے۔ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کا کہنا ہے ممکنہ طور پر نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کے دوران مچھلی آلودہ ہو گئی ہو یا مچھلی کا پیٹ باسی ہو گیا ہو، باسی مچھلی پالتو جانوروں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔معظم خان کا کہنا ہے کہ گوادر کی سارڈینز کھانے سے کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے، یہ مچھلی پاکستان سے بھی بڑی مقدار میں برآمد کی جاتی ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر