پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کے بجلی کے بل معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے متاثرین کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا ہے۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹر ینز شازیہ مری نے کہا کہ یہ ریلیف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کے بعد دیا گیا ہے، جنہوں نے وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اپنے جاری ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے جو چیئرمین بلاول کے پہلے مطالبے کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے متاثرہ کسانوں کو مفت بیج اور کھاد فراہم کرنے، قرضوں میں ریلیف دینے اور سیلاب متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ شازیہ مری نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ذریعے فوری طور پر بین الاقوامی امداد کی اپیل کرے۔ انہوں نے حکومت کی فلیش اپیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ لاکھوں متاثرین کو عالمی امداد سے محروم کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول کی ہدایات پر سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں قراردادیں جمع کرائی ہیں، تاہم وفاقی حکومت نے تاحال بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف کا اعلان نہیں کیا جو انتہائی تشویشناک ہے۔شازیہ مری نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر تمام متاثرہ افراد اور خاندانوں کے لیے بروقت ریلیف یقینی بنائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر