بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ جمہوریت پر پیغام: جمہوریت قوم کی اصل طاقت اور تحفظ ہمارا فرض ہے

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کو عوام کی آواز ، کمزوروں کی ڈھال اور پاکستانی قوم کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت ہی ہماری قومی شناخت کی روح اور ترقی کی اساس ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت محض ایک طرزِ حکمرانی نہیں بلکہ عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان ایک عہد ہے، یعنی انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت شہریوں کی سیاسی عمل میں شراکت، سیاسی تنوع اور سب کے لیے یکساں حقوق کے تحفظ کا نام ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری سفر بے شمار شہداء کی قربانیوں پر محیط ہے، جن میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سرفہرست ہیں، جنہوں نے عوام کے حقِ حاکمیت کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے اٹھارویں ترمیم کی شکل میں پارلیمان کو 1973ع کے آئین کی روح کے عین مطابق مضبوط کیا، جو جمہوریت کی فتح ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے جو ہر شہری اور ادارے پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ جمہوریت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ دراصل ہمارے مستقبل پر سمجھوتہ ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانی نوجوانوں پر زور بھی دیا کہ وہ جمہوری اقدار کے خلاف ہر خطرے کے مقابلے کے لیے چوکس رہیں اور ایک جامع، منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کے تحفظ اور استحکام کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قائداعظم محمد علی جناح اور اپنے بانی رہنماؤں کے ویژن اور عوام کی امنگوں کے مطابق ایک جمہوری، پُرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جمہوری ہیروز کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ ان کا حوصلہ ہماری رہنمائی ہے اور ان کا ورثہ ہمیں مسلسل یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت عوام کی قوت میں ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر