ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج مقابلہ آج: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرانے کو تیار

دبئی (نیشنل ٹائمز) ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا، کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔پاکستانیوں کی فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا اور حارث سے امیدیں وابستہ ہیں، جبکہ شبمن گل، سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ بھارت کے مہلک ہتھیار ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں، بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی، پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کی۔ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے، بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں سمیٹی۔بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم بڑے مقابلے کیلئے پرجوش ہے، پاک بھارت میچ لوگوں کیلئے بڑا ہوتا ہے، ہم بطور ٹیم ہر میچ کی تیاری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی پرفارمنس اچھی نہ ہو تو وہ بڑا میچ جتوا کر کور کر لیتا ہے، چاہتے ہیں ہر کوئی ایک ایک میچ جتواتا رہے تاکہ کمبی نیشن بنے، وکٹ خشک ہے، پہلے بیٹنگ کرنا اچھا ہوگا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر