سرکلر اس لیے جاری کیا کہ ضرورت سے زیادہ فورس کی تعیناتی نہ ہو، سپریم کورٹ کی مراسلے پر وضاحت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر وضاحت سامنے آگئی۔
ترجمان سپریم کورٹ کی نے وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم سے چیف جسٹس کی سکیورٹی کو معقول بنایا ہے، چیف جسٹس پاکستان سمیت ججز کی سکیورٹی کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، چیف جسٹس پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کر دی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام کو بھی مناسب طریقے سے منظم کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی بھی مروجہ قوانین، سکیورٹی پروٹوکولز اور استحقاق کے مطابق ریگولیٹ کی گئی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ صدارتی حکم ریٹائرڈ ججوں کو تاحیات سکیورٹی فراہم کرتا ہے، ریٹائرڈ ججز ماضی میں حساس ڈیوٹی کرچکے ہوتے ہیں، مسلسل سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکلر جاری کیا گیا تھا، سکیورٹی پروٹوکولز کو عملی شکل دینےکے لیے سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق یہ سکیورٹی بغیرکسی غیر معمولی فائدہ، اضافی رعایت یا مراعات میں شامل نہیں، سرکلر اس لیے جاری کیا گیا کہ ضرورت سے زیادہ فورس کی تعیناتی نہ ہو۔ مقصد سپریم کورٹ، وزارت داخلہ اور صوبائی حکام کے درمیان ہم آہنگی یقینی بنانا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر