کراچی: عباسی شہیداسپتال کی لفٹ گرگئی، لفٹ میں موجود صحافی بال بال بچ گئے

کراچی (نیشنل ٹائمز) عباسی شہید اسپتال میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی تقریب سے واپس آنے والے صحافیوں سے بھری لفٹ گرگئی، میئر کراچی نے لفٹ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں صحافی بال بال بچ گئے، لفٹ تیسری منزل سے پہلی منزل پر آکر گری تاہم لفٹ اٹکنےکی وجہ سے صحافی محفوظ رہے۔ لفٹ میں مختلف نجی چینلز کے کیمرا مین اور خاتون صحافی بھی سوار تھیں۔لٹکی ہوئی لفٹ میں سے اسپتال حکام نے دروازہ کھول کر متاثرین کو نکالا۔ حادثے سے کچھ لمحے قبل ہی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی اسی لفٹ سے روانہ ہوئے تھے۔ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ لفٹ میں حد سے زیادہ وزن ڈالنے پر یہ حادثہ رونما ہوا ہے، خوش قسمتی سے کسی صحافی یا فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔میئر کراچی نے لفٹ کی مینٹیننس کے حوالے سے بھی تفصیلی معلومات طلب کرلی ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر