کالا جادو کرنے والوں کے خلاف قانون پاس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹ میں جادو ٹونے کی روک تھام کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا ہے جس کے تحت کالا جادو کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص کالا جادو کرے یا اس کی تشہیر کرے، اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملزم کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ بل میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔

یہ ترمیمی بل جادو ٹونے کی روک تھام اور اس سلسلے میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر