پنجاب :بروقت انصاف ،مقدمات نمٹانے کیلئے ٹائم لائنز مقرر

لاہور (نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ایک بڑا تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں کیلئے واضح ٹائم لائنز مقرر کر دی ہیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا ہے کہ بروقت انصاف ہی عوام کا بنیادی حق ہے ، جس میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔مقررکی گئی ٹائم لائنز کے مطابق زمین کے تنازعات کے اعلانیہ مقدمات 24 ماہ میں نمٹا ئے جائیں گے ۔وراثتی تنازعات کے مقدمات 12 ماہ میں مکمل کئے جائیں گے ،زمین کے تنازعات میں حکم امتناعی کیسز 6 ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ ہو گا، ریکوری سوٹ اور منی میٹرز 12 ماہ میں نمٹانے کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ، معاہدوں کے نفاذ سے متعلق مقدمات 18 ماہ میں اورکرائے کے مقدمات 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ فیملی سوٹ (تحلیل، مہر، دیکھ بھال، سرپرستی)6 ماہ ،جانشینی کے بلا مقابلہ مقدمات صرف 2 ماہ ، فیملی کورٹ کی ڈگری کے اجرا کی درخواستیں 6 ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ ہو گا۔بینکنگ کورٹ کی ڈگری پر اجرا کی درخواستیں 12 ماہ میں نمٹانے جبکہ سول کورٹ کی ڈگری پر اجرا کی درخواستیں 12 ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی ۔کرائے کے معاملات میں اجرا کی پٹیشنز 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ،نوعمر مجرموں کے ٹرائل (جیونائل جسٹس ایکٹ 2018) 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ،سات سال تک سزا کے مقدمات کا 12 ماہ میں فیصلہ ہوگا،سات سال سے زائد سزا کے مقدمات 18 ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی ،قتل کے مقدمات 24 ماہ میں مکمل کرنے کی ٹائم لائن مقرر کی گئی جبکہ لیبر مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی جانب سے تمام ججز اور پریذائیڈنگ آفیسرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ یہ ٹائم لائنز ہر صورت فالو کی جائیں تاکہ عوام کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر