26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا سنادی گئی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کا سزا سنادی۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے 3 کارکنان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی استدعا کی اور کہا کہ پرتشدد احتجاج میں پی ٹی آئی قیادت کی ایماء پر شریک ہوئے، قیادت کی ترغیب پر جھلاو گھیراؤ میں شامل ہوئے۔عدالت نے ملزمان کا اعترافی بیان سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر واہ میں دو مقدمات درج ہیں۔پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں 120 ملزمان کو اب تک سزا ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر