گاڑی میں اونچی آواز میں نور جہاں کا گانا سننے کا شوق شہری کو حوالات لے گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)اونچی آواز میں ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا سننے کےشوقین شہری کو ایک رات کے لیے حوالات کی ہوا کھانا پڑ گئی۔
جیو نیوز کے مطابق یہ گرفتاری گزشتہ شام لاہور کےعلاقے نواب ٹاؤن میں ہوئی جہاں دانش نامی شہری اپنی گاڑی میں اونچی آواز میں مشہور پنجابی گانا ’’جھانجر دی پاواں چھنکار‘‘ سنتے ہوئے جا رہا تھا۔ پولیس نےناکے پر روکا اور اونچی آواز میں گانا سننےکی وجہ پوچھی تو دانش نے بتایا کہ نورجہاں کےگانےاونچی آواز میں سننے کا ہی مزا آتا ہے۔شہری کے جواب پر تھانا نواب ٹاؤن پولیس نے اےایس آئی رحمت علی کی مدعیت میں ایمپلی فائر ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکےدانش کو حوالات میں بند کر دیا۔بعد ازاں پولیس نے آج دانش کو آج عدالت میں پیش کیا تو عدالت نےضمانت منظور کر لی اور شہری کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر