صحافی پر تشدد کا واقعہ، بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے معذرت کرلی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے صحافی پر تشدد کے واقعے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کرلی۔
اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو ہوا غلط ہوا، اس پر افسوس ہے، ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ایک دوسرےسےاختلاف پر بات تشدد تک نہیں پہنچنی چاہیے، پی ٹی آئی کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتی اور نا ہی ہم کسی صورت کسی کو تشدد پر نہیں اکساتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمران خان کی فیملی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کےکوئی سیاسی مقاصد نہیں، علیمہ خان پر انڈا پھینکنے اور صحافیوں پر تشدد کے واقعےکی پارٹی سطح پرانکوائری کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور افغان حکومت سے ضروربات کرتے مگر ان کا پاسپورٹ3سال سے بلاک ہے۔واضح رہے کہ دو روزقبل پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بعد ازاں صحافی نے علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر