منڈی بہاؤالدین (نیشنل ٹائمز) ذخیرہ کی گئی گندم کے گوداموں پر چھاپے کے دوران 400 ٹن گندم برآمد کرلی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے بتایا کہ چھاپہ بکن اور چوٹ دھیراں میں ذخیرہ کی گئی گندم کے گوداموں پر مارا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ چھاپے کے دوران گوداموں سے 3 کروڑ روپے مالیت کے 400 ٹن گندم کے 10 ہزار تھیلے برآمد کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق برآمد کی گئی گندم کو فلور ملزبھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد آٹے کو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔
منڈی بہاؤالدین: گندم کے گوداموں پر چھاپے، 3کروڑ روپے مالیت کی 400 ٹن گندم برآمد



