لاہور کے عمرہ زائرین کی پرواز کی 24 گھنٹے میں دوسری ہنگامی لینڈنگ

لاہور (نیشنل ٹائمز) عمرہ زائرین کی پرواز کو 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے بعد دونوں طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 گزشتہ رات ائیر بس اے 320 طیارے کے موسمی رڈار میں فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر اتاری گئی۔ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا اور طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ منگل کی رات سوا 9 بجے زائرین کو دوسرے متبادل طیارے سے جدہ روانہ کیا گیا، تاہم ٹیک آف کے فوراً بعد جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ اتار لیا گیا۔دوسرے طیارے کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا جبکہ عمرہ زائرین کو دوبارہ لاؤنج منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق زائرین کو تیسرے متبادل طیارے کے ذریعے جدہ روانہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر