تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کا کیس، اسلام آباد پولیس کا 4 ماہ میں 709ملزمان گرفتار کرنیکا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی پولیس نے 4 ماہ کے دوران منشیات کے 709 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے لکی فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اس دوران اسلام آباد پولیس نے یکم جنوری سے 22 اپریل 2025 تک پیشرفت رپورٹ جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 255 کلو گرام ہیروئن ، 126 کلو گرام چرس پکڑی گئی جب کہ منشیات کے 689 کیسز درج کرکے 709 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔دوران سماعت عدالت نے وزارت داخلہ ، اے این ایف اور پولیس سے جنوری سے ستمبر 2025 تک تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے اقدامات پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔وزارت داخلہ کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد اسکولوں میں آگاہی مہم چلائی گئی ہے، اس پر جسٹس انعام منہاس نے ریمارکس دیے صرف آگاہی سے کام نہیں چلے گا ، مانیٹرنگ کرنی ہوگی، بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے ہونگے کوئی چیز باہر سے تو نہیں آرہی۔عدالتی ریمارکس پر ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ منشیات کے خاتمے سے متعلق اسلام آباد پولیس کا سلوگن بھی جاری ہوا ہے۔اس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سلوگن پورا پاکستان سنتا ہے ، عملی طور پر کچھ کرکے دکھانا ہوگا ، پرائیویٹ اسکولوں کی تنظیم پیرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیرا نے منشیات کے خاتمے کے لیے ڈائریکشن جاری کی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے وزارت داخلہ ، اے این ایف اور پولیس سے منشیات کے خاتمے پرمفصل رپورٹ 2 ہفتوں میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر