عمران اور انکے چند ساتھی ملک میں سیاست نہیں فتنہ فساد چاہتے ہیں: رانا ثنااللہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ عمران خان اور ان کے ساتھ چند لوگ ملک میں سیاست نہیں بلکہ فتنہ، فساداور انتشار چاہتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ بائیکاٹ نہیں ہے یہ راہ فرار ہے، پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے جو پی ٹی آئی کا عمومی رویہ ہے، یہ ان کا غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویہ ہے، انہوں نے ایک جمہوری عمل کا بائیکاٹ کیا ہے، اس جماعت نے ایک پالیسی کے طور پر لعن طعن کے کلچر کو اپنایا، اس جماعت نے پالیسی اپنائی کے مخالف کو دیکھ کر گالیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 10 سے 12 لوگ مجھے ووٹ ڈالتے،میں نے ان سے رابطہ نہیں کیا، انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، میں نے انہیں منع کیا کہ مجھے نہیں اپنے امید وار کو ووٹ ڈالیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شرف حاصل ہے کہ تاریخ میں شاید وہ پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے بطور پالیسی اوئے توئے کے کلچر کو اپنایا، وہ اپنے دور میں اپوزیشن سے ملنے اورہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو بات چیت کی آفر کی، یکجہتی کا پیغام دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھ چند لوگ ملک میں سیاست نہیں کرنا چاہتے، وہ اور ان کے چند ساتھی ملک میں فتنہ، فساداور انتشار چاہتے ہیں، ان کا رویہ سیاسی نہیں، یہ فتنہ ، فساد اورانتشار چاہتے ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بطورپالیسی اپنے لوگوں کو مجبور کیا کہ مخالف کو دیکھیں تو چور کہیں، جب وہ حکومت میں تھے تو اپوزیشن سے بات کو تیار نہیں تھے، سیاست گفتگو کا نام ہے، ڈائیلاگ کا نام ہے، وزیراعظم تین مرتبہ اپوزیشن کے پاس گئے ہیں، یہ سیاسی رویہ اپنائیں تو ہم سیاست کے لیے حاضر ہیں، جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں بڑھتی، وزیراعظم خود چل کرگئے ہیں اپوزیشن کے پاس کہ آئیں ہم بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پوری قوم کو طاقت کے ساتھ ان کو روکنا چاہیے، عمران خان کو جیل میں ملاقات، خوراک اور دیگر سہولیات پر کبھی ہم نے بات نہیں کی، ان کی سکیورٹی کو بھی فول پروف بنایا جانا چاہیے،علیمہ خان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر