سیلاب کے باعث ملتان دباؤ میں ہے، آئندہ 2 دن آسان نہیں ہوں گے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

ملتان(نیشنل ٹائمز)ڈائریکٹرجنرل پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ملتان پچھلے 48 گھنٹوں سے دباؤ میں ہے۔
انہوں نے جیو نیوز کےپروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 2 دن ملتان کے لیے آسان نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع تھی کہ 4 ستمبرتک پنجند پر پانی اپنی انتہا کو پہنچ جائے گا اور 6 ستمبر تک سند ھ میں داخل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنی زیادہ سیلابی صورت حال ہو گئی کہ پانی آگے اُس رفتار سے نہیں گیا جس رفتار سے اُسے جانا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ تریموں سے 5 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا ریلا 2 روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہوگا، محکمہ انہار نے دریائے چناب میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع محکمہ انہار کے مطابق شیر شاہ بند پر بیٹھے ہوئے افراد اور ملحقہ آبادی کو اطلاع دے دی گئی ہے، شگاف پڑنےکی صورت میں متاثرہ علاقےخالی کرنےکے اعلانات کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دریائےچناب کے بیٹ کے علاقے پہلے ہی پانی سے بھر چکے ہیں، مزید گنجائش نہ ہونے کے باعث بریچنگ کا فیصلہ کیاگیا۔



  تازہ ترین   
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر