کراچی میں آج بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع، 100 ملی میٹر سے زائد بارش برسنے کا امکان

کراچی (نیشنل ٹائمز)سندھ پر اثر انداز مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سسٹم کراچی کے قریب سے گرزتے ہوئے 100ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آج کراچی میں بارش کے 4 سے 6 اسپیل ہونے ہیں جن میں موسلادھا ر سے شدید موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شہر میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ ستمبر کے مہینے میں بھارت کی جانب سے سندھ میں ڈیپریشن یا ڈیپ ڈیپریشن داخل ہورہا ہے، اس کا راستہ بھی کافی پیچیدہ ہے۔موسلادھار بارش کے پیش نظر کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے، ورک فرام ہوم پالیسی بھی نافذ کردی گئی، وائس چانسلر کے مطابق آج تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔یاد رہے کہ شہر میں کل دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سال بھر خشک رہنے والی ملیر ندی میں بھی سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر