پاکستان نیوی نے چین کی مدد سے سمندرکی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کرلیے

کراچی (نیشنل ٹائمز)پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل فواد امین بیگ کا کہنا ہےکہ پاکستان کے پاس بلیو اکانومی کا خزانہ ہے، ہمارا سمندر ناصرف معدنیات سے بھرا ہوا ہے بلکہ دیگر سمندری وسائل سے بھی مالا مال ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ کا کہنا تھا کہ سمندری وسائل پر کام کے حوالے سے پاکستان نیوی نےکلیدی کردار ادا کیا ہے، نیوی نے چین کی مدد سے سروے کرایا جس میں سامنے آیا کہ ہمارے پاس سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سرمایہ کاروں کو لائیں جن کے پیسے اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اس خزانے سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب بھی ترقی کی طرف قدم بڑھاتے ہیں دشمن ففتھ جنریشن وار سے سرمایہ کاروں کو بھگا دیتا ہے، ایس آئی ایف سی، ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ کے اشتراک سے اب ایسی دفاعی حکمت عملی بنی ہے جس سے پاکستان مضبوط معیشت کی طرف بڑھےگا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر