نواز شریف، مریم نواز سے بنگلادیش کے مشیربرائے مذہبی امورکی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے مشیربرائے مذہبی امور ڈاکٹرخالد حسین نے ملاقات کی۔
ملاقات میں بنگلادیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔ بنگلادیش میں پاکستانی طلبہ کےلیے 500 نئی اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام کے دل آج بھی بنگلادیشی بھائیوں کی محبت سےموجزن ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کی باہمی قربت بڑھانےکا بہترین وقت ہے، بنگلا دیش اپنے عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے تیزی سے ابھر کر سامنے آیا۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بنگلادیش کا رشتہ سرحدوں سے بالاترنسل درنسل بھائی چارےپرمشتمل ہے، تجارت اور براہ راست رابطے پاکستان، بنگلادیش کے عوامی تعلقات کوتقویت بخشیں گے، پنجاب بنگلادیش کے ساتھ گرین انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کاخواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ فلڈ منیجمنٹ، زرعی پائیداری میں بھی شراکت داری کاخیرمقدم کریں گے، خطے میں امن، خوشحالی کےلیے دوطرفہ دوستی کودیرپا شراکت داری میں بدلیں گے۔ڈاکٹرخالد حسین کا کہنا تھاکہ بنگلادیش کے عوام ایٹمی دھماکا کرنے پر نوازشریف کو بڑے ہیرو کے طورپر دیکھتے ہیں، بنگلا دیش ہرسطح پر پاکستان کےساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر