خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ جاری

پشاور(نیشنل ٹائمز) آڈٹ رپورٹ 21-2022 میں سرکاری محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق آئی ٹی بورڈ مقررہ مدت میں محکمہ اعلیٰ تعلیم اور بلدیات سمیت صرف 10 محکموں کو ہی ڈیجیٹائزڈکرسکا، آئی ٹی کمپنیوں کو 4 کروڑ روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی گئی جب کہ بورڈ آئی ٹی پارکس بنانے کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 میں آئی ٹی پارک پشاورمیں 57 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں تاہم 2021 میں ان کی تعداد کم ہو کر26 رہ گئی، اسی طرح آئی ٹی پارک ایبٹ آباد میں 2015 میں 16 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جس میں بھی 2021 تک کوئی اضافہ نہیں ہوا جب کہ 2017 میں کمپنیوں کی ساڑھے 57 کروڑ روپےآمدن تھی جو 2021 میں کم ہوکر 28 کروڑ 90 لاکھ روپے رہ گئی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہرسال کمپنیوں کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہونا تھا تاہم مینجمنٹ کی عدم دلچسپی کے باعث ہرسال کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا جب کہ بورڈ انتظامیہ ہر سال آئی ٹی برآمدات 25 فیصد تک بڑھانے میں بھی ناکام رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی بورڈ رقم کی وصولی اور ادائیگیوں کیلئے مقررہ وقت میں ایپ نہ بناسکا جس کے باعث ادارے اور حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کو ٹریننگ کا کنٹریکٹ آئی ٹی بورڈ کے سابق ایم ڈی کی کمپنی کو دیا گیا جب کہ ڈائریکٹرزاور ڈپٹی ڈائریکٹرزکی غیرقانونی بھرتیوں سے ادارے کو 9 کروڑ روپےکا نقصان ہوا۔ آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ شفافیت اور بروقت فیصلوں کے لیے سرکاری محکموں کو ڈیجیٹائزڈکیاجائے جب کہ حکومت آئی ٹی بورڈ میں تعیناتیوں کو چیک کرکے میرٹ کے مطابق کرے، بورڈ میں مسائل سے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیشن بھی کرے تاکہ بورڈ کو غیر موثر بنانےوالوں کی نشاندہی ہوسکے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر