خیبر پختونخوا میں ای پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری، یہ نظام کیسے کام کریگا؟

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احساس ای پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دے دی۔
سرکاری حکام کے مطابق ای پنشن سسٹم یکم جنوری 2026 سےنافذ العمل ہوگا جس کے بعد پنشن کی ادائیگی ای پنشن سسٹم کےتحت کی جائےگی اور موجودہ پنشن نظام کو مکمل پیپرلیس سسٹم میں تبدیل کردیا جائےگا جب کہ احساس پنشن ڈیش بورڈ کا اجراء بھی کیا جائےگا۔سرکاری حکام کا بتانا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے6 ماہ قبل پورٹل پرسادہ ڈیجیٹل فارم پرکرکے پنشن کیس داخل کیاجاسکےگا، دستاویزات محفوظ طریقے سے اسکین کرکے پورٹل پر اپ لوڈ کی جاسکیں گی جس کے بعد سسٹم خودکار طریقےسے متعلقہ حکام کے لیے ٹائم باؤنڈ ٹاسکس تخلیق کردے گا۔حکام کے مطابق پنشن ویری فکیشن اور منظوری کا عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کےذریعے مکمل کیا جائےگا، تمام آرڈرز ڈیجیٹل دستخط شدہ ہوں گے جو قانونی طور پر قابل قبول ہوں گے، یہ پیپرلیس نظام نادرا، اے جی آفس اور بینکس کےساتھ منسلک ہوگا۔سرکاری حکام کا بتانا ہے کہ ای پینشن نظام سے مقررہ وقت میں پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائےگی۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے لیے دفاتر کےچکر نہیں لگانا پڑیں گے، یہ حقیقی پیپرلیس سسٹم ہوگا جس سے شفافیت اور جوابدہی کو فروغ ملےگا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 36 مختلف عوامی خدمات کو آن لائن کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر