‘پاکستان کو سیلاب کی ہولناک صورتحال کا سامنا ہے، ماحولیاتی انصاف کیلئے سب کو آواز اٹھانا ہوگی’

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان کو ایک بار پھر سیلاب کی ہولناک صورتحال کا سامنا ہے۔
انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کشمیر اور فلسطین جیسے غیرحل طلب تنازعات سے عالمی امن کو شدید خطرات ہیں، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا تھا امن، استحکام اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، پائیدار علاقائی امن اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پارلیمانی سفارتکاری مذاکرات باہمی احترام اور رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پارلیمانی لیڈرز کے درمیان رابطوں اور تبادلوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا عالمی اقتصادی نظام میں بنیادی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے لیکن پاکستان کو ایک بار پھر سیلاب کی ہولناک صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا اس وقت ہمیں موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی انصاف کے لیے سب کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر