پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنی مہارت سے دنیا کو حیران کیا: صدر زرداری

اسلام آبادر(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم فضائیہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق ’آپریشن بنیان المرصوص‘ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی اور ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، فضائیہ نے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے جس نے اپنی شاندارپیشہ ورانہ مہارت سے دنیا کو حیران کیا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قومی دفاع کی ضمانت ہیں، پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود اور سالمیت کا ہمیشہ بھرپور دفاع کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر