مودی معصوم لوگوں کی بددعائیں تمھیں جینے نہیں دیں گی، پانی چھوڑنا مہنگا پڑیگا: گورنر سندھ

کراچی(نیشنل ٹائمز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان شدید بارشوں کا شکار ہے ، ایسی صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑے گا۔
مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا مودی معصوم لوگوں کی بددعائیں تمہیں جینے نہیں دیں گی، تم نے جان بوجھ کر پاکستان میں پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا نے جس طرح رپورٹنگ کی اس سے ان کے عزائم واضح نظر آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکے کہ مودی نے سازشوں کے انبار لگا دیے ہیں، مودی پہلے تمہارے جہاز گرائے تھے، اب آئی ٹی ایکسپورٹ گرائیں گے، چند سالوں میں معرکہ معیشت منائیں گے، ساری جماعتیں آج ملک کی معیشت کے لیے ایک پیج پر ہیں، مودی ہم تم سے لڑیں گے، تم ہماری تاریخ اٹھا کر دیکھ لو۔گورنر سندھ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن ایس آئی ایف سی کے تحت جاری ہے، ترکیہ، چین، سعودی عرب، یو اے ای، قطر، آذربائیجان، روس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ ممالک پاکستانی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں معرکہ معیشت منانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا مودی سرکار نے ہماری مساجد اور معصوم بچوں کو شہید کیا، ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جن ممالک میں افواج مضبوط نہیں ہوتیں ان کی مثالیں موجود ہیں، ہم نے خود سے زیادہ بڑے ملک کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتاہوں، شہدا ہمارا فخر ہیں اور رہیں گے، آج افواج پاکستان کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر