انڈے، جوتا اور سیاہی پھینکنا کس نے سکھایا؟ آج یہ لوگ خود اس کا شکار ہیں: طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے جمعے کے روز علیمہ خان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر ردعمل میں کہا جو پی ٹی آئی نے اپنے ورکرز کو سکھایا آج یہ خود اس کا شکار ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ انڈے ، جوتا اور سیاہی پھینکنا کس نے سکھایا؟ آج یہ لوگ خود اسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا انڈہ پھینکنے والی خواتین خیبر پختونخوا سے آئی تھیں، حفاظتی تحویل میں لینے اور حراست میں لینے میں فرق ہے، ان خواتین کے خلاف پولیس کو اب تک کوئی درخواست نہیں ملی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا پولیس انتظار کر رہی ہے کہ اسے درخواست ملے تو کارروائی آگے بڑھے، جن کی گاڑیاں توڑی گئیں ان کی درخواست بھی آئے تو کارروائی ہو گی۔وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسی چھوٹی حرکت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر