علیمہ خان کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے، اس جارحیت سے پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی: فضل الرحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل ہے۔
ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ہاں خواتین کی حرمت اور سماجی رواداری پر پورا معاشرتی نظام قائم ہے ،اس جارحیت سے علیمہ خان ہی متاثر نہیں ہوئی بلکہ پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ جس طرح ہم نے نواز شریف پہ جوتا اچھالنے،خواجہ آصف پہ سیاہی پھیکنے اور احسن اقبال کو گولی مارنے کی مذمت کی تھی اسی طرح علیمہ خان کی بے حرمتی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر دو انڈے پھینکے گئے۔گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر