سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی پارکس کا کمرشل استعمال غیرقانونی قرار دیدیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے شہر کے پارکس کا کمرشل استعمال غیر قانونی قرار دے دیا۔
کے ایم سی کی جانب سے پارک کے کمرشل استعمال کے خلاف کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کی جانب سے پارکس کے کمرشل استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سٹی کونسل کی قرارداد نمبر 134 کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر رفاعی پلاٹ کا مقصد تبدیل نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے کہا کہ آرٹیکل A-140 کے تحت بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونا تھے، صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل نہیں کیے، فی الحال کے ایم سی کے اقدامات قانون کے خلاف ہیں، کے ایم سی کو پارک نجی پارٹیوں کو کرائے پر دینے کا اختیار نہیں ہے۔واضح رہے کہ سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ اور کراچی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز نے درخواست میں عمر شریف پارک، باغ ابن قاسم، ہل پارک اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس سمیت شہر کے 9 بڑے پارکس کے کمرشل استعمال پر اعتراض اٹھایا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر