غیر ملکی طیارہ سیالکوٹ میں خراب، فنی خرابی دور کرنے کیلئے ملتان کی پرواز کا رخ موڑ دیاگیا

سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز)دبئی کی نجی ائیرلائن کا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی پرواز ایف زیڈ 315 سیالکوٹ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ذرائع کے مطابق خرابی دور کرنے کےلیے دبئی سے ماہرین اور پرزہ دوسری پرواز ایف زیڈ 317 کے ذریعے روانہ کیا گیا تاہم اسے ملتان اتارنے کے بجائے رخ موڑ کر سیالکوٹ لینڈ کرایا گیا تاکہ فوری طور پر مرمت کا کام کیا جا سکے۔ماہرین اور پرزہ پہنچانے کے بعد مذکورہ پرواز دوبارہ روانہ ہوکر ملتان پہنچی۔ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی مرمت مکمل ہونے کے بعد پرواز ایف زیڈ 316 ساڑھے 7 گھنٹے کی تاخیر سے سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر