وفاق نے کراچی حیدرآباد پیکج کے تحت ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کو 20 ارب روپے جاری کردیے

کراچی(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے کراچی حیدرآباد پیکج کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کے لیے 20 ارب روپے جاری کر دیے۔
ایم کیو ایم پاکستان کےکراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیمیں پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(پی آئی ڈی سی ایل ) کے پاس جمع کرا دی ہیں جس نے ان کاموں کی اسکروٹنی مکمل کر لی ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی سے یہ اسکیمیں گزر چکی ہیں اور جلد ایکنک سے منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا، یہ فنڈ کراچی کے لیے 15ارب اورحیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، اس فنڈ سے فلائی اوور، پانی سوریج اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوامی دلچسپی کے دیگر منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔پی آئی ڈی سی ایل ذرائع نے ناصرف یہ ترقیاتی فنڈ اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی تصدیق کی بلکہ بتایا کہ مسلم لیگ ن کے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے لیے بھی 3ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ وفاق سے موصول ہو گیا ہے جبکہ سیپ کی مد میں 3 ارب روپے کا فنڈ الگ سے آیا ہے۔اس طرح مجموعی طور پر 26 ارب روپے کی رقم جاری ہوئی ہے 20ارب کے علاوہ سیپ کے تحت پہلے ہی کراچی میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کو فی رکن 25کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا ہے، ان اسکیموں کے کراچی میں 400 میں سے 100 کے قریب ٹینڈر اور ٹھکیداروں کو ورک آڑدر دینے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، کراچی کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سےجاری ہونے والے اس فنڈ سے شہر میں آئندہ کچھ عرصے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ پی آئی ڈی سی ایل سے پہلے ارکان اسبلی کے کام وزارت ہاؤسنگ کے ماتحت پاک پی ڈبلیو ڈی انجام دیتا تھا، اس کے خاتمے کے اب وزارت ہاؤسنگ نے پی ڈی آئی ایل سی ایل قائم کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر