گجرات میں577 ملی میٹر بارش: برساتی نالے بپھر گئے،دیہات زیرآب، شہری علاقوں میں بھی پانی جمع

گجرات (نیشنل ٹائمز) موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی،کئی دیہات زیرآب آگئے جبکہ اربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
بدھ کو گجرات میں 577 ملی میٹر بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے،کئی دیہات زیرآب اور فصلوں کونقصان پہنچا ، اربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل اور احاطہ سیشن کورٹ میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔سیشن کورٹ میں بارش کا پانی جمع ہونے سے کئی قیدیوں کو لاہور اور گوجرانوالہ جیل منتقل کیا گیا۔کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق گجرات میں 24 گھنٹوں میں 577 ملی میٹر بارش ہوئی، جس کی وجہ سے مختلف علاقے زیر آب،دیہات بھی ڈوب گئے۔کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ مدینہ سیداں کے قریب حفاظتی بند باندھ کر پانی کو برساتی نالے میں موڑا جا رہا ہے، پانی کی نکاسی کے لیے گوجرانوالہ سے بھی مشینری،گاڑیاں بھجوائی گئی ہیں۔بارش کے باعث ضلع بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔دوسری جانب دریائےچناب میں آنےوالا دوسرا بڑا سیلاب ہیڈ تریموں کی طرف رواں دواں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر