سیلاب متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہونگے: مریم اورنگزیب

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب کی سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہوں گے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیمز بننے چاہئیں کیوں کہ ڈیمز سے پانی کی اسٹوریج ہوتی ہےمگر جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہےہم ڈیم کی بات شروع کردیتےہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب فلڈ مینجمنٹ کے زمرے میں آتا ہے ، جس دوران متاثرین کی بحالی کا ایک بھرپور عمل ہوگا، متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہوں گے، کوشش ہوگی متاثرین کو ایسی جگہ شفٹ کریں جہاں سیلاب کا خطرہ نہ ہو۔سینئر وزیرکا کہنا تھا کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کےذریعے لکڑی کی کٹائی روکنے پر کام کررہے ہیں جس کے تحت واضح کیا جائے گا کہ کون سے پانی کےقدرتی راستے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر