‘ادارے بنانے میں دہائیاں مگر تباہ کرنے میں کچھ وقت نہیں لگتا’، جسٹس بابر ستار کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ کی فل کورٹ میٹنگ سے پہلے ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کو خطوط لکھے ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے اپنے 4 صفحات پر مشتمل خط میں لکھا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کو آزاد ادارہ بنانے کی کوشش کی؟انہوں نے کہا کہ روسٹر کی تیاری، کیسز فکس کرنے میں شفافیت کی کمی ہے، کیسز فکس کرتے وقت سینئر ججز کو نظر انداز کرکے ایڈیشنل ججز کو کیسز بھیجے جارہے ہیں، کیا ججز اور چیف جسٹس کو یاد نہیں رکھنا چاہیے وہ بادشاہ نہیں عوامی عہدیدار ہیں۔جسٹس بابر ستار نے خط میں لکھا کہ آپ کا آفس کچھ کیسز میں کاز لسٹ بھی جاری کرنے سے انکاری ہے جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہو رہی ہے، سینئر ججز کو انتظامی کمیٹی سے رولز کی خلاف ورزی میں الگ اور ایڈیشنل اور ٹرانسفر ججز کو شامل کیا گیا۔خط میں مزید کہا گیا ہےکہ آپ نے ججز کے بیرون ملک جانے کے لیے این او سی لینا لازمی قرار دیا گویا ججز کو ای سی ایل پر ڈالا گیا، ادارے بنانے میں دہائیاں لگتی ہیں تباہ کرنے میں کچھ وقت نہیں لگتا۔جسٹس بابر ستار کی جانب سے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام ججز کے خط کی کاپیاں تمام ججز اور رجسٹرار کو بھجوائی گئیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر