ملتان: فلڈ ریلیف کیمپس میں واش روم کی عدم سہولیات، خواتین شدید مشکلات کا شکار

ملتان (نیشنل ٹائمز) سیلاب کے باعث بنائے جانے والے فلڈ ریلیف کیمپس میں واش روم کی عدم سہولیات کے سبب خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فلڈ کیمپس میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ واش روم کی سہولت دستیاب نہ ہونے پر انہیں جسمانی اور ذہنی طورپر اذیت کا سامنا ہے۔متاثرہ خواتین کے مطابق کھلے آسمان تلے مردوں کی موجودگی میں غیر معیاری واش روم قابل استعمال نہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کا مؤقف ہےکہ پورٹ ایبل واش رومز ایک دو دن تک اس کیمپ میں پہنچا دیے جائيں گے۔واضح رہے کہ دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا ہے، پانی کے بڑھتے ہوئے مسلسل بہاؤ کے باعث مزید درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔کمشنر ملتان کے مطابق صرف ملتان میں سیلاب سے 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 2 لاکھ خواتین شامل ہیں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر