سیلاب متاثرین کی امداد اور محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے تعاون جاری رکھیں: وزیراعظم

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے بیجنگ سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ سیلابی ریلا 6 ستمبر کی دوپہر تک گڈو بیراج پہنچنے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے سندھ حکومت کیساتھ مناسب انتظامات کیلئے مکمل تعاون کر رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور محفوظ مقامات پرمنتقلی کیلئے تعاون جاری رکھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ انفرا اسٹرکچرکی بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام ادارے مکمل تعاون کریں، پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال میں امدادی کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات اوربجلی ترسیل کے نظام ترجیحی بنیادوں پربحال کیا جائے اورلاپتا شہریوں کی تلاش جلد مکمل کی جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر