عظمیٰ بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین کے بیان کی حمایت کردی

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلیٰ کے پی کے بیان کی حمایت کردی۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس وقت سیلاب کی بہت خطرناک صورتحال ہے تاہم دریائے راوی میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے چند گھنٹوں میں شکایات کا ازالہ کیاجاتا ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 30 افراد کو سیلاب زدہ علاقے سے ریسکیو کیا، ڈی ایچ کیوزاور ٹی ایچ کیوز میں سہولیات کی کمی کو دور کرنا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سیلاب سےاموات کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے بیان سے متفق ہوں۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر ایشوز ہیں، میز پر بیٹھیں بات کریں۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہواہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر