پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کسی فیکٹری کو بچایا گیا، اگر میری بھی فیکٹری ہو تو میں کہوں گی آبادی کو بچائیں: مریم

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور فیلڈ اسپتال میں دواؤں اور ڈاکٹروں کی دستیابی کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ کو انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے ریلیف کیمپ میں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی، خواتین اور بچوں میں گھل مل گئیں۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، میں نے کسی کو نہیں کہا کہ یہاں بند توڑیں یا وہاں توڑیں یا میں نے کسی کی فیکٹری کو بچانے کا کہا، میں نے صرف جانیں بچانے کی ہدایت دی ہے، اگر میری بھی فیکٹری ہو تو میں کہوں گی کہ آبادی کو بچائیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے وہاں وہاں مدد پہنچائیں، آبادی کو بچانا ہے، لوگوں کی جانوں کو بچانا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر