کے پی ہیلی کاپٹر حادثہ: ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بنانیوالی روسی کمپنی کی ٹیم پاکستان آئے گی

پشاور (نیشنل ٹائمز) چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے روسی ٹیم پاکستان آئے گی۔
15 اگست کو ریلیف سرگرمیوں کے دوران ضلع مہمند میں تباہ ہونے والے خیبرپختونخوا حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی تحقیقات جاری ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بنانے والی روسی کمپنی کے ماہرین کی ٹیم تحقیقات کے لیے پاکستان آئے گی جو پاکستانی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ روسی ماہرین کی ٹیم بلیک باکس سمیت تباہ ہیلی کاپٹرکے پرزوں کا معائنہ کرے گی اور حادثے کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش کرے گی۔ذرائع کے مطابق تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے دو انجن اور گیئرباکس سمیت سیکڑوں کلو وزنی ملبہ تا حال جائے وقوعہ پر پڑا ہے، حکومت نے ملبہ منتقل کرنے کے لیے وفاق سے خصوصی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ وزنی پرزے اٹھانے کے لیے خصوصی ہیلی کاپٹرکی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹرکی 2019 میں اوورہالنگ کی گئی تھی۔واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیف سرگرمیوں کے دوران ضلع مہمند میں سرکاری ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا تھا جس میں دو پائلٹ سیمت عملے کے پانچ ارکان شہید ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر