لاہور میں موسلادھار بارشیں، جناح اسپتال کی چھتیں ٹپکنا شروع، ایم ایس نے وجہ بتا دی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) لاہور میں موسلا دھار بارشوں کے سبب جناح اسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئیں۔
بارش کا پانی انڈور اور آؤٹ ڈور سمیت مختلف وارڈز اور راہداریوں میں بھی آگیا، مریض اور ان کے تیمار دار مشکلات میں گھر گئے۔بتایا جارہا ہے کہ جن عمارتوں کی حال ہی میں تزئین وآرائش کی گئی تھی ان میں بھی بارش کا پانی آگیا، پانی کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔اسپتال کے ایم ایس (ماسٹر آف سرجری) ڈاکٹر محسن کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی چھت پر نکاسی پائپ صحیح طریقے سے نہیں لگایا گیا تھا، اس لیے چھت ٹپکنے لگی۔انہوں نے کہا کہ عملے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پانی نکال دیا ہے، واسا کی گاڑیوں نے اسپتال کے باہر سے بھی پانی نکال دیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے بپھرے دریاؤں میں سیلابی کیفیت برقرار ہے، پانی کی سطح معمول پر نہ آسکی، ریلا آبادی میں داخل ہونےکے بعد مزید کئی دیہات ڈوب گئے، صوبے میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی۔





  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر