وزیراعظم چین کے دورے پر تیانجن شہر پہنچ گئے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر چینی شہر تیانجن پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے چین کے دورے پر روانہ ہوئے۔چینی شہر تیانجن پہنچنے پر چینی حکام نے ان کا استقبال کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے۔وزیرِ اعظم 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں، علاقائی روابط میں اضافے اور خطے کی عوام کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے مؤقف پیش کریں گے۔وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات بھی کریں گے، ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات ہو گی۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم صدر شی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، فوجی پریڈ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر ہو گی۔وزیراعظم ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر بات ہو گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر