عمران خان کوکونسی طبی شکایات رہیں؟ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے 2سالہ میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کردی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔
انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکے لیے علیمہ خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکی درخواست پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نےکی۔دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ جیل انتظامیہ کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 2 سال پر محیط میڈیکل ہسٹری شامل ہے۔جیل انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے، بانی پی ٹی آئی کو دانتوں، کان، ناک، گلے، آنکھوں اور ہڈیوں سمیت کئی طبی شکایات رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرین امراض چشم، آرتھوپیڈک سرجن اور ای این ٹی ماہرین نے متعدد بار معائنہ اور علاج کیا۔جیل انتظامیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی کولیسٹرول کی سطح بڑھی تھی، بانی پی ٹی آئی کا کولیسٹرول کی سطح بڑھنےکا علاج جاری ہے۔جیل انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق جیل اسپتال کی جانب سے تمام تجویز کردہ علاج اور ادویات بروقت فراہم کی جاتی ہیں، 12 اگست کو بانی پی ٹی آئی کا 4 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا۔انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکے لیے علیمہ خان کی درخواست پر سماعت یکم ستمبرتک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر