اسلام آباد ایئرپورٹ کی مینجمنٹ یو اے ای کے سپرد کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی مینجمنٹ متحدہ عرب امارات کے سپرد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشنز کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کا فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کی سربراہی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری کریں گے، جبکہ ٹیم وزارتِ دفاع، خزانہ، قانون اور نجکاری سے مشاورت کے بعد معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام معاشی استحکام اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مستقبل میں ملک کے دیگر بڑے ایئرپورٹس کو بھی آؤٹ سورس کرنے کے امکانات زیرِ غور ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ، جس کا افتتاح 2018 میں ہوا، طویل عرصے سے انتظامی مسائل اور مالی خسارے کا شکار ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی شمولیت سے نہ صرف انتظامی بہتری آئے گی بلکہ مسافروں کو سہولیات میں اضافہ اور ایوی ایشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر