سیلاب کا خدشہ: وزیراعلیٰ سندھ کی دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت

کراچی (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیلاب کے پیش نظر دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت فلڈ ایمرجنسی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، صوبائی وزرا شرجیل میمن، مخدوم محبوب زمان اور دیگرحکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پی ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم ستمبر سے سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، شمالی اضلاع میں 72 ، جنوبی اضلاع میں 106 ریسکیو بوٹس کا بندوبست کیا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث 52 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ اونچے سیلاب کی صورت میں 50 ہزار سے زیادہ خاندان متاثر ہو سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہمارے پاس مچھر دانیاں، کمبل، فرسٹ ایڈ کٹس،کچن سیٹ بڑی تعداد میں موجود ہیں، میٹرس، پلاسٹک میٹ، پورٹ ایبل ٹوائلٹ، لحاف، سلیپنگ میٹ، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ کو مکمل تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے شمالی اضلاع میں ریسکیو 1122 کا 30 ہزار سے زائد عملہ تعینات کرنے اور دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے سکھر سے دادو تک بوٹس کے ساتھ ریسکیو عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی نے بھی اپنی 26 بوٹس کو تیار رکھا ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ گدو بیراج پر بدھ جمعرات کی درمیانی رات 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی پہنچ سکتا ہے جس کیلئے انتظامیہ الرٹ رہے، سیلابی صورتحال کے لیے ریسکیو کی تیاری رکھیں، سیلابی ریلا آنے پر انسانوں اور جانوروں کو کسی صورت نقصان نہیں ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر